Breaking News

  • ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4414 ہوگئی، 63 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4414 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جاپہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 92 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4414 ہو گئی ہے۔

  • نہ چاہتے ہوئے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جارہے ہیں، سعید غنی

    کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سعید غںی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری ہے اور اس دوران اس میں سختی بھی کی جائے گی تاہم اس کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی اس میں نرمی کرنے جارہے ہیں۔ وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز شیخ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کا ہمارا وزیراعظم ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہی نہیں۔ وفاق نے ہمیں مدد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی 14 اپریل کے بعد سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جارہے ہیں۔

  • کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت

    کراچی: ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔.